Qassab - Article No. 725

قصاب - تحریر نمبر 725

قصاب کی دوکان پر ایک خوبصورت خاتون سب گاہکوں کو تقریبا دھکیلتی آگے پہنچیں اور بولیں۔ ”مجھے جلدی سے سات روپے کے چھچھڑے دے دو“ پھر انہیں کچھ خیال آیا وہ پلٹ کر اپنے پیچھے کھڑی ہوئی عمر رسیدہ خاتون سے مخاطب ہوئیں۔

(جاری ہے)

”امید ہے کہ آپ نے میری جلد بازی کا برا نہیں منایا ہو گا۔ ”ہرگز نہیں … عمر رسیدہ خاتون نے بڑی شفقت سے جواب دیا۔ ”تمہیں یقیناً بہت زور سے بھوک لگی ہے۔“

Browse More Urdu Jokes