Jokes. Poetry. Humour, Funny Stories, humor, funny poetry, Funny literature, Jokes, SMS messages, poetry
Jokes. Poetry. Humour, Funny Stories, humor, funny poetry, Funny literature

مزاح >> تقریب
تقریب
ایک بہت بڑے کار خانے میں تقریب جاری تھی۔ تقریب کے آخر میں مالک نے تقریر کرتے ہوئے کہا۔ ”ہمارے کار خانے میں نئے منیجر کا تقریر ہوا ہے، سب جانتے ہیں کہ ہمارا کارخانہ دیانت اور محنت کا زبردست صلہ دیتا ہے، اگر کسی کی کار کردگی غیر معمولی ہے تو خلاف معمول طریقے سے ترقی کر سکتا ہے۔ ہمارے نئے منیجر کو دیکھیں۔ یہ صرف چھ ماہ پہلے ہماری ٹیم میں شامل ہوئے تھے لیکن انہوں نے اپنی لیاقت و محنت سے ثابت کر دیا کہ وہ اعلیٰ مرتبے کے اہل ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ان سے کم لائق سینئرز پیچھے رہ گئے ہیں اوریہ بلند عہدے تک پہنچ گئے ہیں۔ “ جب مالک کا رخانہ تقریر کر چکا تھا تو نیا منیجر اپنی جگہ سے اٹھا اور اس نے پر جوش اندازمیں مالک کار خانہ سے ہاتھ ملایا اور کہنے لگا۔ ”ڈیڈی !بہت شکریہ۔ “
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے