مطلع صاف ہے واشنگٹن
2.7°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی

Jokes. Poetry. Humour, Funny Stories, humor, funny poetry, Funny literature, Jokes, SMS messages, poetry
Jokes. Poetry. Humour, Funny Stories, humor, funny poetry, Funny literature

مزاح >> سوراخ
سوراخ
اسکول میں پہلی جماعت میں داخلے کے لئے بچوں کا انٹرویو ہو رہا تھا جب ایک چھوٹے سے بچے کی باری آئی تو میڈم نے اسے اپنے سامنے والی کرسی پر بٹھایا۔ بچے کی ماں میڈم کی کرسی کے پیچھے کھڑی ہو گئی اور اشارے سے بچے کو جوابات بتانے لگی میڈم نے بچے سے پوچھا۔ منے میاں دو اور دو کتنے ہوتے ہیں ؟ماں نے فوراً انگلیوں کی مدد سے بچے کو چار کا اشارہ کیا اور بچے نے جواب دیا چار پھر میڈم نے بچے سے پوچھا اچھا تین میں سے اگر دو نکال دو توکتنے بچیں گے ؟ماں نے ایک انگلی کا اشارہ کیا اور بچے نے آرام سے بتا دیا ”ایک “میڈم نے بچے کو شاباش دی پھر پوچھا۔ اچھا دومیں سے دو نکالیں تو کتنے بچیں گے ؟ماں نے فوراً انگلی اور انگوٹھے کی مدد سے ایک گول دائرہ بنا کر صفر کا اشارہ کیا تو بچے نے کہا سوراخ۔
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے