چڑیا گھر کے دو ملازم بیٹھے رو رہے تھے ایک آدمی نے ان سے پوچھا:”ارے بھئی تم رو کیوں رہے ہو“۔
ایک ملازم نے آنسو پونجھتے ہوئے بتایا: ”ہمارے چڑیا گھر کا ہاتھی مر گیا ہے“۔
اس آدمی نے کہا:”اچھا تو تمھیں اس سے بہت محبت ہو گی“۔
ملازم نے روتے ہوئے کہا:”نہیں‘ محبت تو نہیں تھی لیکن ہمارے مالک نے ہمیں اس کی قبر کھودنے کا حکم دیا ہے“۔