ایک شخص ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام دیکھ رہا تھا او ساتھ رو بھی رہا تھا اسی دوران میں اُس کا ایک دوست اس سے ملنے آیا اور رونے کی وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا:”میرا انعام نکل آیا ہے“۔
اُس کے دوست نے کہا:”یہ تو بہت خوشی کی بات ہے مگر کیوں رو رہے ہو“۔
اس شخص نے کہا:”میں اس لیے رو رہا ہوں کہ یہ پروگرام ڈاکو بھی بہت شوق سے دیکھتے ہیں“۔