شدید بارش اور اندھی طوفان راولپنڈی میں بجلی کے پانچ ٹاور گر نے سے آئیسکو کے 4گرڈ اسٹیشن متاثر متبادل ذرائع سے 99فیصدعلاقوں کو بجلی بحال کر دی ٹاورز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ آئیسکو ترجمان:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06ستمبر2008 )آئیسکو ترجمان کے مطابق رالپنڈی اسلام آباد میں جمعہ 5ستمبر کو ہونے والی شدید بارش اور آندھی طوفان کے باعث کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی کی حدود میں نصب بجلی کے پانچ ٹاور گر گئے جس سے سنگ جانی ، زیر وپوائنٹ پیرودھائی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن سے منسلک آئیسکو کے چار گرڈ اسٹیشن I-10پیر ودھائی ، H-11اور زیروپوائنٹ کی بجلی بند ہوگئی ۔ بجلی بندش سے راولپنڈی کے کئی علاقوں کے صارفین متاثر ہوئے آئیسکو ترجمان کے مطابق انجینئرز اور عملے نے اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر بجلی بحالی کرنے کے کام شروع کر دیئے چونکہ گرے ہوئے ٹاوروں کی تنصیب فوری طور پر ممکن نہ تھی اس لئے دستیاب متبادل ذرائع سے بجلی بحال کرنے میں کچھ وقت لگا اور مختلف علاقوں میں بالترتیب رات گئے تک 99فیصد بجلی بحال کر دی گئی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹاور گرنے کی اطلاع ملتے ہی چیف ایگزیکٹو آئیسکو راجہ عبدالغفور نے آئیسکو ، گرڈ سسٹم آپریشن گرڈ سسٹم کنسٹرکشن اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں بجلی بحالی کاکام مکمل کر ایا اس موقع پر آئیسکو جی ایس او نے چیف ایگزیکٹو کی نگرانی میں ٹاوروں کی از سر نو تنصیب کا جائزہ لیا ۔ ان ٹاورز کی مرمت و بحالی کاکام شرو ع کر دیا گیا ہے دریں اثنا آئیسکو اعلامیہ کے مطابق HT/LT لائن کی منتقلی کے سلسلے میں پیر 8، بدھ10اور ہفتہ 13ستمبر کو صبح 8.30تا دوپہر 2.30چھے تک چئیرنگ کراس فیڈر قاسم مارکیٹ ریڈیو پاکستان گلنار کالونی رومی سہام راجہ اکرم روڈ راجہ آباد فیڈر برٹش ہومز قاسم آباد گلستان کالونی سی ایم ٹی آئی سوشل سوسائٹی ہسپتال ، ٹی اینڈ ٹی ایکسچینج ویسٹریج فیڈر الہ آباد چوہر چوک گولڑہ ون فیڈر نصیر آباد اعوان ٹاؤن شمس آباد روڈ اور گرد نواح کی بجلی بند رہے گی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے





