ملک میں حالیہ بارشوں سیلاب سے 139 افراد جاں بحق، 81 ہزارایکڑ سے زائد اراضی پر فصلیں تباہ،سینیٹ میں جواب:
اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26اگست2008 ) ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 496 دیہاتوں میں 139 افراد جاں بحق 72 زخمی ہوئے جبکہ 11844 گھرمتاثر 81505 ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ سیلاب سے 368,813 لوگ متاثر ہوئے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے کوئی بیرونی امداد نہیں ملی۔ یہ بات سینیٹ میں منگل کو وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں بتائی گئی۔ وزیر انچارج برائے وزیراعظم سیکرٹریٹ نے بتایا کہ 19 اگست تک ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے شدید نقصان ہوا ہے۔ وفاقی حکومت اور 8 این جی اوز نے این ڈی ایم اے سے این او سی جاری کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔ قومی ادارہ برائے بحالی و تعمیر نو کی طرف سے متاثرین کی بحالی کیلئے 13200 خیمے، 18 ہزار کمبل، 52 ہزار پلاسٹک میٹ10200 راشن پیکٹس 57 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے جن میں 600 افراد کو ٹھہرایا گیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی نے ایوان بالا کو بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چاروں صوبوں کو زکوٰة فنڈ جاری کیا گیا۔ 2006-07 ء میں 4990-103 ملین روپے، 2004-05 ،6835.419 ملین سال 2003-04 کے دوران7423.023 ملین اور سال 2002-03 ء میں 9523.74 ملین روپے ادا کئے گئے۔ 2006-07 ء کے دوران صوبہ پنجاب کو 3031.768 ملین سندھ کو 946.732 ملین ،سرحد کو 719.559 ملین بلوچستان کو 219.697 ملین آئی سی ٹی 27347 اور شمالی علاقہ جات کو 45.00 ملین روپے زکوٰة فنڈ سے ادا کئے گئے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے





