دریائے ستلج میںہیڈ سلمانکی کے مقام پر پانی کی سطح بلند:
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19اگست 2008ء )دریاے ستلج میں کئی مقامات پر پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جبکہ ہیڈ سلمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ بڑھنے سے ضلع اوکاڑہ کے چالیس سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں دس ہزار ایکڑ سے زائد زیر کاشت رقبہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں فوج ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ امدادی کاموں میں مصروف ہے ۔ضلع پاکپتن کے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق جن علاقوںمیںدریا کا پاٹ چوڑا نہیںوہاں طغیانی کی صورتحال ہے ۔ادھر دریائے جیندی میں چارسدہ، دریائے کا بل میں ادیزئی ، دریائے حیالی ، دریائے ناگمان، شاہ عالم، دریائے کنہار میں گڑھی حبیب اللہ کے مقام اور دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے





