بدین میں بارش کے باعث روڈ ‘ راستے ‘ گلیاں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے:
بدین (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13 اگست2008 ) منگل کی شام بدین او ردیگر علاقوں میں شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفہ وقفے سے جاری ‘ بارش کے باعث روڈ ‘ راستے ‘ گلیاں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے پانی کے نکاس سمیت دیگر احتیاطی اور حفاظتی انتظامات اور اقدامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ۔ دور دراز اور ساحلی علاقوں کے آباد گاروں ‘ ماہی گیروں کو بارش سے قبل بارش کی اطلاع بھی نہیں دی گئی تھی ۔ ساحلی اور نشیبی علاقوں کے دیہاتوں کو جانے والے کچے رساتے زیر آب آجانے کے باعث زمینی راستے اور رابطے منقطع ہوگئے ۔ ضلعی کنٹرول روم اور محکمہ انہار کی جانب سے ضلع بھر میں کسی بھی نہر میں شگاف نہ پڑنے کی اطلاع دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدین میں 29.5ملی میٹر ‘ ٹنڈو باگو میں 18‘ تلہار میں 15‘ گولارچی میں 6 اور ماتلی میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے





