مسلسل بارشوں کے باعث پنگریو کے نواحی گاؤں عثمان چانڈیو میں کچے گھر کی چھت گرنے کے باعث بچہ ہلاک:
پنگریو (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13 اگست2008 ) پنگریو اور گرد و نواح کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہا ‘ مسلسل بارشوں کے باعث پنگریو کے نواحی گاؤں عثمان چانڈیو میں کچے گھر کی چھت گرنے کے باعث طیب چانڈیو کا 9 ماہ کا بیٹا اعجاز چانڈیو جاں بحق جبکہ اس کا بھائی موسیٰ چانڈیو شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں پنگریو کے ملاح ‘ میمن ‘ غریب آباد محلے ‘ پانی میں ڈوبنے کے باعث مکینوں کو شدید مشکالت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بارش میں نکاسی آب کا نظام ناکام ہونے کے باعث سیوریج کا گندہ پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے شہری شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔ بارشوں میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے





