وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ راجن پور کا دورہ:
راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2008ء)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ راجن پور کا دورہ کیا ہے ۔ فتح پور میں واقع فرید ایئر بیس میں فلڈ ریلیف کمشنر رضوان اللہ بیگ نے میاں شہباز شریف کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے متاثرین کو دی جانے والی امداد اور ریلیف کے کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ افسران سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں اور اس معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔ شہباز شریف نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے





