اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"پاکستان میں بارشیں اور سیلاب" پر مزید كوریج

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری،سرحد نے وفاق سے ڈیڑھ ارب روپے امداد مانگ لی:

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اگست۔2008ء)سیلاب سے متاثرہ راجن پور کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کو خوراک پہنچائی جارہی ہے ۔ علاقے کا ایک بڑا حصہ تاحال زیر آب ہے ۔ادھر بلوچستان کے بیشتر متاثرہ علاقوں میں امدادی کام موثر انداز سے شروع نہیں ہوسکے ۔نمائندوں کے مطا بق جس پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اس کے مطابق خاطر خواہ امداد نہیں مل رہی اور بیشتر متاثرین امداد سے محروم ہیں ۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر میر ا جان کاکڑ کے مطابق جھل مگسی ،کچھی ،موسی خیل،پشین اور واشک میں متاثرین کیلئے خوراک اور پینے کا پانی بھجوا دیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاورکے شہری علاقوں میں78ملی میٹراور مضافاتی علاقوں میں 32،دیرمیں آٹھ ،تیمرگرہ میں تیرہ ،بالاکوٹ میں 49اور سیدوشریف میں دس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق صوبہ کے مختلف علاقوں میں چودہ آگست تک وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے ۔ادھرڈپٹی ریلیف کمشنر صوبہ سرحد افضل کمال نے کہاہے کہ وفاقی حکومت سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے ۔ پشاورمیں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹکچر بری طر ح متاثرہواہے اس ضرورت کو مدنظر رکھے ہوئے وفاقی حکومت سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ حال انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے اور امدادی کاموں کے لئے امداد طلب کی گئی ہے ۔

09/08/2008 12:40:28 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.