حالیہ سیلابوں سے پشاور کے مضافات میں 130 دیہات کو شدید نقصان پہنچا ،۲۵ ہزار خاندان ان سیلابوں سے متاثر ہوئے ہیں ،رپورٹ:
پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 اگست2008 )حالیہ سیلابوں سے پشاور کے مضافات میں 130 دیہات کو شدید نقصان پہنچا ہے ریلیف کمشنر صوبہ سرحد کے جاری کردہ ابتدائی اندازوں کے مطابق ۲۵ ہزار خاندان ان سیلابوں سے متاثر ہوئے ہیں اور بارہ ہزار مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازین سرکاری عمارات جن میں سکول‘ ہسپتال اور دوسری عمارات شامل ہیں بھی کثیر تعداد میں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ سڑکیں ‘ آبنوشی نالے اور پل بھی تباہ ہو گئے ہیں سرکاری انفراسٹرکچر کو پانچ ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ ان سیلابوں میں دس افراد جاں بحق ہونے‘ بارہ افراد کے زخمی ہونے اور بعض افراد کے لا پتہ ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور اب تک متاثرین میں 950 خیمے‘ 950 کمبل ‘ خوراک کے 300 پیکٹ اور 500 پکی پکائی دیگیں تقسیم کی جا چکی ہیں اس کے علاوہ بدیزئی ‘ ریگی‘ حبیب گل کورونہ‘ پٹوار بالا‘ پٹوار پایان‘ کنڈر خیل( خزانہ روڈ) مسکین آباد‘ چارپریزہ‘ نشاط ملز‘ فیڈرل اے جی کالونی ( حسن گڑھی) کنکولہ اور شاہی بالا میں طبی سہولیات‘ واٹرٹینکرز، خوراک پیکٹس‘ خیموں‘ کمبل اورچٹائیوں سے آراستہ بارہ ریلیف کیمپس سرگرم عمل ہیں۔ ریلیف سرگرمیوں کے لئے وفاقی حکومت نے دو ہزار خیمے اور تین ہزار چٹائیاں فراہم کئے ہیں چونکہ صوبائی حکومت کے وسائل ریلیف کاموں کے لئے کافی نہیں ہیں


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




