اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"پاکستان میں بارشیں اور سیلاب" پر مزید كوریج

موسلادھار بارشیں ،قذافی سٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا:
لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 اگست2008 )ملک بھر میں اس وقت شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے کھیل کے میدانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اورقومی گراؤنڈز تالاب کا منظرپیش کرنے لگے ہیں۔ان شدید بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان کرکٹ سٹیڈیمز کوپہنچا ہے جہاں نہ صرف بارشوں سے پچز زیر آب آگئی ہیں بلکہ قذافی سٹیڈیم،پنڈی سٹیڈیم اور ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ترقیاتی کام بھی رک گئے ہیں۔گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالی تیز بارش سے پانی قذافی سٹیڈیم کی وکٹوں تک پہنچ گیا جس سے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچزمتاثر ہونے کا خدشہ پیداہوگیاہے۔دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں قذافی سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام بھی بارش کے باعث متاثر ہوا ہے،کالج اینڈکی جانب سے تیار کیے جانیوالا نیا میڈیا سنٹر تاحال مکمل طور پر تعمیر نہیں ہوسکاجس پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکایت بھی کی لیکن بارشوں کی وجہ سے ایک بارپھر میڈیا سنٹرکی تعمیر کے کاکام میں خلل پیدا ہوگیا ہے جس سے پی سی بی حکام بھی انتہائی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔پی سی بی کے پاس دولت کی ریل پیل ہے مگر قذافی سٹیڈیم جیسے ورلڈکلاس سٹیدیم کی گراؤنڈ میں پانی کا تالاب بن جانا انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر لاکھوں پر روپے تو ہرسال خرچ کیے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر کہیں بہتری دیکھنے میں نہیں آرہی۔قذافی سٹیڈیم 96ء کے ورلڈکپ کی میزبانی کا شرف حاصل کرچکا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا صدر دفتر بھی یہی واقع ہے لیکن اس کے باوجود سٹیڈیم کی بہتری کیلئے کوئی قابل غور کام نہیں کیا گیا اور نہ ہی پانی کے انخلاء کیلئے جدید مشینری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔قذافی سٹیڈیم پہلے ہی سے انٹرنیشنل میچز کے دوران بجلی کی بندش کی وجہ سے اپنی ساکھ کھوچکا ہے اور اب پانی کے تالاب اس کی اہمیت اور خوبصورتی کو متاثر کررہے ہیں جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب پنڈی سٹیڈیم کا تعمیراتی کام بھی تاحال مکمل نہیں ہوا اور خیال کیا جارہا ہے کہ راولپنڈی میں ہونیوالے میچز فیصل آباد یا ملتان کرکٹ گراؤنڈمیں شفٹ کیے جاسکتے ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز کی منتقلی کے بارے میں تمام امکانات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

07/08/2008 16:31:51 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.