سرحد حکومت نے پشاور میں سیلاب کے نقصانات کے پیش نظر بروقت اطلاع نہ دینے پر محکمہ آبپاشی اور متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کرتے ہو ئے تفصیلاتی رپورٹ طلب کر لی:
پشاور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) سرحد حکومت نے صوبائی دارلحکومت پشاور میں سیلاب کے نقصانات کے پیش نظر بروقت اطلاع نہ دینے پر محکمہ آبپاشی اور متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کرتے ہو ئے تفصیلاتی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت پشاور میں سیلاب کے باعث ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں ۔ سیلاب کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور کے دس سے زائد علاقے بری طور پر متاثر ہو چکے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے سیلاب کی بروقت اطلاع نہ دینے پر محکمہ آبپاشی سمیت متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کے خلاف سپیشل پاور آرڈیننس برائے برطرفی کے تحت ان کے خلاف کاروائی کر کے تفصیلاتی رپورٹ طلب کی گئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں اس سے قبل سیلاب نہیں آیا ہے ۔ اور باڑہ ، جمرود کا سیلابی پانی صوبائی دارلحکومت پشاور میں داخل ہوا جس کے باعث پورا علاقہ تباہ ہوا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




