پشاور کے مضافاتی علاقوں میں آنے و الا سیلاب نے پرانے تھانوں کی بلڈنگز کو بھی اپنی لیپٹ میں لیا ، تھانہ ناصر باغ کا مکمل ریکارڈ سیلاب کی نذر ہو گیا:
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) صوبائی دارلحکومت پشاور کے مضافاتی علاقوں میں آنے و الا سیلاب نے پرانے تھانوں کی بلڈنگز کو بھی اپنی لیپٹ میں لیا ہے ۔ جبکہ تھانہ ناصر باغ کا مکمل ریکارڈ سیلاب کی نذر ہو گیا ہے ۔ حالیہ سیلاب اور مون سون بارشوں سے صوبائی دارلحکومت پشاور کے نواحی اور مضافاتی علاقوں میں واقع تھانوں کی پرانی اور خستہ حال بلڈنگز کو بھی اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے ۔ تھانہ ہشتنگری، تھانہ شرقی ، تھانہ ڈبگری، تھانہ غربی میں ریکارڈ اور ملازمین کے رہاشیوں کمروں کو بھی بارشوں نے متاثرکیا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




