سرحد حکومت کا سیلاب سے متاثر ہونے والے خراسان کیمپ کو اکوڑہ خٹک منتقل کرنے کا فیصلہ:
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) صوبائی حکومت نے سیلاب سے متاثر ہونے والے خراسان کیمپ کو اکوڑہ خٹک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اکوڑہ خٹک منتقلی کا کام کل سے شروع ہو نے کے امکانات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ روڈ پرواقع افغان مہاجرین کے خراسان کیمپ میں پندرہ سو سے زائد گھرانے آبادتھے ۔ تاہم گزشتہ روز سیلاب نے خراسان کیمپ کو مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے ۔ جس کے باعث کیمپ میں مقیم افغان مہاجرین کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اور سیلاب سے متاثر ہونے والے خراسان کیمپ کو اکوڑہ خٹک منتقلی کے حوالے سے گزشتہ روز کمشنر افغان مہاجرین اور یو این ایچ سی آر کے وفد نے متاثرہ کیمپ کا دورہ کیا ۔ دورے میں یو این ایچ سی آر اور کمشنریٹ افغان مہاجرین اس بات پر متفق ہو ئے کہ اگردوبارہ خراسان کیمپ کو قائم کیا گیا تو آئندہ ممکنہ سیلاب میں اسے مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑیگا


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




