حکومت نے بروقت سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات نہیں کئے، عمران خان:
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان، پنجاب کے صدر احسن رشید ، چیئرمین میڈیا کمیٹی پنجاب ڈاکٹر شاہد صدیق ، لاہور کے صدر میاں محمود الرشید نے ملک بھرمیں حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہی سے درجنوں افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے بروقت سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات نہیں کئے جس سے حکمرانوں کی بے حسی اور ناکامی کا پول کھل گیا۔ حکمران اتحا دعوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔ نااہل حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں محلات میں بیٹھے ہوئے حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ ہزاروں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور حالیہ بارشوں اور سیلاب نے انکا سب کچھ برباد کر دیاہے۔ حکومت فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پرسیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ جگہ پر زندگی کی بنیادی ضرورتیں فوری فراہم کریں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




