شمالی علاقہ جات میں سیلا ب،47 سے زائد افراد ہلاک ،15 ہزار خاندان متاثر:
پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) سیلابی ریلے نے پشاور‘ خیبر ایجنسی اور صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی۔ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 سے تجاوز کرگئی جبکہ15 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔گلگت میں سیلاب سے ہلاک 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔ متاثرین نے امدادی کاموں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پشاور کے علاقوں شاہی بالا‘ بشیر آباد‘ ریگی اور دیگر علاقوں میں بروقت حفاظتی ٹیکے نہ لگائے جانے کے سبب متعدد افراد جلد اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کو اب تک دو ہزار سے زائد خیمے اور کمبل فراہم کئے جاچکے ہیں تاہم ریلیف کیمپوں میں مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر افراد واپس چلے گئے ہیں۔اسکردو کی تحصیل گرفراگ میں تباہ کن سیلاب سے دو سو گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے سات افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




