چکوال،شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے:
چکوال(این این آئی)شدید بارش نے ضلع چکوال میں تباہی پھیلا دی۔ منگل کو کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے نشیبی علاقوں میں لوگوں کی دکانوں اور گھروں میں گھس کر شدید نقصان پہنچایا۔ جہلم روڈ، محلہ اسلام پورہ، پیر صحابہ ٹاؤن اور کوٹ گنیش سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ دوردراز علاقوں میں کئی کچے مکانات بوس ہو گئے کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہو گیا۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔لوگ گھروں میں دبکے رہے۔سرکاری دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




