عمرکوٹ تھر میں سانپوں نے خوف وہراس پھیلا دیا، شدید بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر نکل آئے:
عمرکوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 )عمرکوٹ تھر میں سانپوں نے خوف وہراس پھیلا دیا، شدید بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر نکل آئے اور زہریلے سانپوں نے 3خواتین سمیت 7 کو ڈنس لیا، 4 کی حالت تشویشناک، جبکہ 3 ماہ کے دوران 300لوگ متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید گرمیوں اور بارشوں کے بعد عمرکوٹ کے صحرائے تھر، صحرائے مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگر پارکر میں زہریلے سانپ نکل آئے اور 3 ماہ کے دوران 300سے زائد افراد کوڈنس لیا، جنہیں مٹھی اور عمرکوٹ کے ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ جبکہ بیشتر متاثر لوگ آمدورفت کی عدم سہولیات کے باعث ہسپتال پہنچ نہ پائے اور اموات کا شکار ہوگئے۔ واضح رہے کہ ان زہریلے سانپوں نے نہ صرف انسانی جانیں لی ہیں بلکہ مویشی بھی سخت متاثر ہوئے ہیں۔ #


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




