متاثرین سیلاب کی مدد کریں، انہیں محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے دن رات ایک کردیں، تحریک انصاف سیلاب سے متاثرہ ہزاروں لوگوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، عمران خان کا اپنے کارکنوں کے نام ایک پیغام:
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پنجاب کے صدر احسن رشید، چیئرمین میڈیا کمیٹی پنجاب ڈاکٹر شاہد صدیق اور لاہور کے صدرمیاں محمود الرشید نے کہا کہ ملک بھر میں حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہی سے درجنوں افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بروقت سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات نہیں کئے جس سے حکمرانوں کی بے حسی اور ناکامی کا پول کھل گیا ہے حکمران اتحاد عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکا ہے نااہل حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں محلات میں بیٹھے ہوئے حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ہزاروں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں غریب عوام پہلے ہی مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ان کا سب کچھ برباد کردیا ہے حکومت فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ جگہ پر زندگی کی بنیادی ضرورتیں فوری فراہم کریں


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




