تھل موٹروے کی تعمیر کے بعد اس کے کناروں سے بارشوں کی وجہ سے مٹی بہہ گئی ، روڈ ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا:
دریا (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 ) تھل موٹروے کی تعمیر کے بعد اس کے کناروں سے بارشوں کی وجہ سے مٹی بہہ گئی جس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی جنڈانوالہ ، علی خیل روڈ ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ تحصیلدار افتخار حسین نے بتایا کہ تھل موٹروے جو کہ علی خیل ، جنڈانوالہ ، رنگپور، خوشاب تک کی تعمیر شروع۔ علی خیل جنڈانوالہ کے مقام تک تیار ہونے والی روڈ کے کناروں پر لگائی جانے والی مٹی شدید بارشوں کی وجہ سے کنارے بہہ گئے ہیں جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اگر اس کے کنارے مضبوط نہ کئے گئے تو سڑک کے ٹوٹنے کا اندیشہ ہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




