اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"پاکستان میں بارشیں اور سیلاب" پر مزید كوریج

پشاور، جماعة الدعوة نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا ،12 سو خاندانوں میں خوراک تقسیم:
پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 )جماعة الدعوة کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ1200 خاندانوں میں خوراک کی تقسیم۔ پشاور میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ مقامی سکولوں،مدارس اور گھروں میں متاثرین سیلاب کو پانی سے نکالنے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا دودنوں میں ساڑھے چھ ہزار سے زائدافراد میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی گئی۔جماعة الدوعوة کے رضا کار ریگی، پلوسی، پٹور،خراسان، واحد گڑھی، پیر بالا اور پشاور کے دیگر گردو نواح کے سیلاب سے متاثرہ مقامات تک پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ جماعة الدعوة کے رضا کار متاثرین سیلاب کو پانی سے نکال کر مقامی سکولوں، مدارس اور اپنے گھروں تک پہنچا رہے ہیں۔جہاں انکی جماعت کی طرف سے لوگوں کو ٹھہرنے اور انکے لئے خوراک وغیرہ کا بندوبست کیا جا رہا ہے الدعوة ایمبولینس گاڑیاں بھی متاثرہ علاقوں میں خدمات کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔جماعة الدعوة نے پشاور میں ریلیف آپریشن کے حوالہ سے مرکزی کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے جہاں سے تمام علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے پکی پکائی خوراک، امدادی رضا کار اور دیگر اشیائے خوردو نوش روانہ کی جا رہی ہیں ادارہ خدمت خلق جماعة الدعوة پاکستان کے سربراہ حافظ عبد الرؤف متاثرین سیلاب کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ملک بھر میں کارکنان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں متاثرین کی مدد کے حوالہ سے اقدامات کریں۔حافظ عبد الروٴف کا کہنا ہے کہ جماعة الدعوة متاثرین سیلاب کے معمولات زندگی بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ بھر پور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

05/08/2008 18:11:21 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.