کوئٹہ،آواران میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق:
کوئٹہ() آواران میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کو آؤاران میں شدید بارش کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق ہوگئے تاہم فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے آؤاران ،گوادر اور دیگر علاقوں میں گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




