اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"پاکستان میں بارشیں اور سیلاب" پر مزید كوریج

ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔30افراد جاں بحق۔ متعدد زخمی اور کئی لاپتہ۔ متاثرہ علاقوں میں فوج طلب۔ ضلعی حکومت سے تعاون کی جائے۔وزیر اعلیٰ سر حد کی اپیل ۔سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2008ء)ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق، متعدد زخمی اور کئی لاپتہ ہوگئے جس کے بعد صوبہ سرحد سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کر لی گئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سرحدنے عوام سے اپیل کی ہے کہ ضلعی حکومت سے تعاون کیا جائے گا اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب کی ہوائیں پنجاب اور کشمیر میں داخل ہو گئیں اور ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ سرکاری اداروں کے درمیان مربوط نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کام موثر طریقے سے انجام نہیں دیے جاسکے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے ۔ پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے باعث لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ طبی ماہرین نے بارش زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سرحد کے علاقے خیبرایجنسی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور متعدد افراد برساتی نالوں میں بہہ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد12 ہوگئی ہے۔خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور باڑہ میں بھی بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے برقمبر خیل میں برساتی نالے میں خاتون اور بچہ بہہ کر ہلاک ہوگئے ۔سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک مکان گرنے سے5 افراد جاں بحق اور چار لاپتہ ہوگئے جبکہ مکان میں موجود ایک شخص محفوظ رہا۔ تحصیل جمرود میں تختہ بیگ کے مقام پر خاصہ دار فورس نے برساتی نالے سے5 لاشوں کو نکال کر اے پی اے جمرود کے دفتر میں شناخت کے لئے رکھ دی ہیں۔پاک افغان شاہراہ پر تخت بیگ کے مقام پر پرانا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف مقامات پر پاک افغان شاہراہ بلاک ہوگئی ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے بعد سرحد حکومت نے فوج طلب کرلی ہے۔ پشاورمیں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے شہرکے مختلف علاقوں حسن گڑھی ،بڈھنی اور ریگی میں آٹھ سے زائد دیہات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں گھر مہندم ہوگئے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعدادنے نقل مکانی کرناشروع کردیاہے وزیراعلی سرحد امیرحیدرخان ہوتی،سینئرصوبائی وزیررحیم دادخان اور ضلع ناظم حاجی غلام علی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کاہنگامی دورہ بھی کیااور وہاں پر امدادی کاموں کاجائزہ لیا صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں موبائل ہسپتال قائم کردیئے ہیں صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردئے ہیں جبکہ شہرکے تمام بڑے تدریسی ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کانفاز کردیاگیاہے ۔ضلع پشاور کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے صورتحال مخدوش ہوگئی ہے ۔پوٹوہار، ریگی، شاہی بالا اور ملحقہ علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیاسے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ،سیلابی پانی سے کئی مکانات تباہ ہو کئے پشاور میں ایک گھر کی چھت گر نے اور مختلف حادثات میں چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہیں ۔پشاور میں رات گئے اچانک شروع ہونے والی موسلا دھاربارش سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی بھرگیا جبکہ ڈبگری کے علاقہ میں نہر کا پانی باہر آنے سے کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئی ہیں ۔پشاور شہر اور گردونواح میں رات گئے اچانک شروع ہونے والی بارش تیز ہوگئی جس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنے لگیں تیز بارش کی وجہ سے شہر اور پشاور کینٹ میں پانی سڑکوں پر آگیا جس سے کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئی ۔ ڈبگری کے علاقہ سے گزری والی نہر کا پانی باہر آنے سے کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئی ہیں جبکہ شہر اور پشاور کینٹ میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت سے تعاون کیا جائے گا۔کوہاٹ کے علاقے ادیزئی اور حادیزئی میں بارش کے باعث درجنوں مکانات تباہ، ادیزئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔بلوچستان میں گوادرشہرمیں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان میں بھی سیلاب سے 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔گوادر میں14 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔بارش کے باعث کوسٹل ہائی وے پر24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریفک بحال نہیں ہوسکا اور گوادر کا ملک بھر زمینی سے رابطہ منقطع ہے۔ لاہور میں محکمہ موسمیات اور سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔صبح چھ بجے ان مقامات پر پانی کا اخراج ایک لاکھ سے لے کر ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک تھا جبکہ ،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاوٴ معمول کے مطابق ہے یہاں پانی کا اخراج96 ہزار کیوسک سے خاصی کم ہے پنجاب میں دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد ،دریائے راوی میں بلوکی کے اور دریائے سندھ میں گڈو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی ہوائیں پنجاب اور کشمیر میں داخل ہو گئی ہیں جس سے مزید بارشوں کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کامرہ میں98ملی میٹر، کوہاٹ 88، اسلام آباد 45،مظفر آباد 28،خضدار 25،سیالکوٹ 45،سکھر 65،ٹھٹھہ 65،لاہور 23اور پشاور میں 59ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہیں

04/08/2008 15:12:03 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.