اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"پاکستان میں بارشیں اور سیلاب" پر مزید كوریج

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہوگئی، پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی میں سیلابی ریلے کے باعث درجنوں دیہا ت زیر آب آگئے ، حب کے قریب پھور ندی میں طغیانی کے باعث کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی:
پاکستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش کے باعث مختلف واقعات میں اکیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سبی کی لہڑی ندی میں سیلابی ریلے سے بڑا علاقہ زیر آب آگیا ہے ۔ پشاور کے مضافاتی علاقے یونین کونسل ریگی کے قریب ندی میں سیلابی ریلا آنے سے بڑا رقبہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے یہاں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ بارہ افراد خیبر ایجنسی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوئے ۔ ڈی سی او پشاور صاحبزادہ انیس کے مطابق ریگی میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ کوہاٹ کے گاوٴں علی زئی میں سیلاب سے متعدد مکانات زیر آب آگئے ہیں۔ شدید بارش کے باعث پنجاب، سندھ ، بلوچستان اور سرحد کے مختلف علاقوں? میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ سندھ کے ضلع دادو میں گاج ندی میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں جبکہ ٹنڈو آدم خان کے نشیبی علاقوں میں اب تک پانی جمع ہے ? ۔ ادھر سبی کی تحصیل لہڑی میں شدید بارش سے لہڑی ندی میں سیلابی ریلے سے دو گاوٴں لوہی بنڈ اور ترھا بنڈ زیر آب آگئے جس کے باعث متعدد مکانات تباہ اور مال مویشی سیلابی ریلے میں?بہہ گئے ۔پنجگور میں نوان ندی میں طغیانی آنے سے ایک شخص سیلابی ریلی میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا،بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔گزشتہ تین روز سے بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں پشین،ہرنائی،سنجاوی،قلات، خضدار، وڈھ، بولان، گنداوہ، جھل مگسی، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد، موسیٰ خیل، ڑوب، آواران اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلع موسیٰ خیل میں شدید بارش کے باعث سڑکیں بہہ گئی ان علاقوں میں ضلعی ہیڈ کوارٹر تک ٹریفک معطل ہے ۔ حب کے قریب پھور ندی میں طغیانی کے باعث کوسٹل ہائی وے ٹریفک کے لئے بند ہے ۔ راستہ بند ہونے کے باعث کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ دیہی علاقوں میں کچے مکانات گرنے اور راستے بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے مربوط حکمت عملی اختیار نہ کیے جانے کی وجہ سے امدادی کام موثر طریقے سے انجام نہیں دیے جاسکے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے ۔ پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے باعث لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ے

04/08/2008 12:20:47 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.