ہرنائی میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہرنائی کے زمیندار نان شبینہ کے متجاج ہوگئے ،حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کرے:
ہرنائی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03 اگست2008 ) ہرنائی میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہرنائی کے زمیندار نان شبینہ کے متجاج ہوگئے حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار ہرنائی کے ممتاز قبائلی رہنماء و عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن کامران ترین نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہرنائی ضلع میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے سینکڑوں ایکڑ زرعی زمینیں فصلات سمیت سیلاب بہہ چکے اور کئی حفاظتی بندات ٹوٹ چکے ہیں ہرنائی سروتی حفاظتی بند میں سیلاب کی وجہ 830 فٹ بڑا شگاف پڑ چکا ہے جسکی وجہ سے لوگوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب ہرنائی ضلع میں ہونے والے طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے زمینداروں کے کئی ایکڑ زرعی زمینیں ،مال مویشی،سیلاب میں بہہ چکے اور کئی کچے مکانات منہدم ہوچکے اور لوگ کھلے آسمان تلے اس شدید گرمی میں پڑے ہیں


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




