اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"پاکستان میں بارشیں اور سیلاب" پر مزید كوریج

بارشوں کے بعد گیسٹرو اور ڈائریا کی وباء پھیلنے سے ، ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق ، 250 سے زائد مریض ہسپتالوں میں داخل:
کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) بارشوں کے بعد کراچی کے گڈاپ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں دو روز کے دوران گیسٹرو اور ڈائریا کی وباء پھیلنے سے جمعہ کو ایک ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ان امراض میں مبتلا 250 سے زائد مریضوں کوشہر کے مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا جن میں سے دو درجن سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صوبائی حکومت کے محکمہ صحت نے گڈاپ اور دیگر علاقوں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی بیماریوں سے روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے انتظامات کئے۔ ان امراض میں پھیلنے کی بڑی وجہ شہر میں فراہم کئے جانے والے پینے کے پانی کا آلودہ ہونا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکراچی میں ہونے والی بارش کے بعد پینے کے پانی میں آلودگی میں اضافہ ہوگیا تھا اور جمعرات کو گڈاپ کے علاقے میں ڈائریا کی وباء پھیل گئی جس کے باعث 150 سے زائد متاثر ہوئے تھے جن میں سے ایک درجن سے زائد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ متاثرین میں اکثریت بچوں کی ہے جمعہ کی شام تک مجموعی طورپر گیسٹرو اور ڈائریا کے 236 مریض ہسپتالوں میں لائے گئے جن میں سے 40 کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 193 مریضوں میں ڈائریا اور گیسٹرو پایا گیا۔ طبیعت شدید خراب ہونے پر دو مریضوں کو عباسی شہید ہسپتال میں خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن کے یوسی تھری میں ڈھائی سالہ بچہ راہول گیسٹرو کے باعث جاں بحق ہوگیا جس کی میت ورثاء ہمراہ لے گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد پانی میں آلودگی کے باعث امراض میں مبتلا ہورہی ہے۔ جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ مریضوں کو عباسی شہید ہسپتال کے علاوہ سول ہسپتال ، جناح ہسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں لایا گیا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے جمعہ کو گڈاپ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹنگ کے لئے لیبارٹری میں بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ گڈاپ ٹاؤن کے ناظم غلام مرتضیٰ بلوچ نے مختلف علاقوں بشمول اللہ بخش گوٹھ، غلام مصطفی گوٹھ، صالح محمد گوٹھ، اسلم گوٹھ اور دیگر متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا۔ گڈاپ ٹاؤن کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خلیل انصاری کے مطابق حسین بخش گوٹھ میں قائم ٹاؤن ریلیف کیمپ میں متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے اور وہاں 24 گھنٹے ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سنجانی نے بھی گڈاپ ٹاؤن کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امداد سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ پینے کے پانی میں احتیاط برتیں اور پانی کو ابال کر پئیں۔

01/08/2008 22:16:36 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.