اٹھارہ ہزاری میں تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی بھرگیا:
اٹھارہ ہزری (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی مقامات پر پانی بھر گیا ، بارش سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرحمتاثر ہوا کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، بارش سے بہت سے مکانوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں کئی کچے مکان و دیواریں زمین بوس ہوگئیں ، گلیاں وبازار جوہڑ کا نمونہ پیش کرنے لگی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، وقفے وقفے سے بوندا بادی کا سلسلہ جاری ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




