جنوبی وزیرستان میں بارشوں سے تباہی ‘چار افراد جاں بحق ‘فصلیں تباہ:
جنوبی وزیر ستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔1اگست 2008ء)جنوبی وزیرستان میں شدید بارش سے ایک مکان منہدم ہونے سے ایک ہی گھر کے چار افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں ۔ہلاک ہونے والوں ماں اور تین کم سن بچے شامل ہیں ۔جبکہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے ون ورلڈ کے نمائندے عرفان مغل کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے سراروغا میں عجب خان نامی قبائلی کے گھر کی چھت گرنے سے مکان میں موجود اس کی اہلیہ اور تین کم سن بیٹے جاں بحق ہو گئے ہیں۔جبکہ بارشوں کی وجہ سے جنوبی وزیرستان میں کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔جبکہ سیلابی ریلے کے باعث سردار الگڈ'سام 'شنکئی 'لدھا'مکین اور کوٹ کائی میں کھڑی فصلیں پانی کی نظر ہو گئی ہیں۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی اہم شاہرائیں بھی بارش سے متاثر ہوئی ہیں جن میں جنڈولہ میں روڈ 'جنڈولہ کڑمہ روڈ 'وانا رزمک روڈ شامل ہیں


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




