ضلع ساہیوال میں طوفانی بارش، بجلی اور ٹیلی فون نظام درہم برہم، مکانات کی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے:
ساہیوال (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) ضلع ساہیوال میں طوفانی بارش بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ، مکانوں کی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے ۔ 15 گھنٹے سے بجلی کی سپلائی معطل ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال میں گزشتہ روز 115 میں فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آئی جس سے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہوگی ااور رات سات گھنٹے تک موسلادھار بارش ہوئی ۔ ساہیوال شہر ہڑپہ ، نورشاہ ،غازی آباد ، قادر آ باد ، کسورال ، اقبال نگر میں شدید بارش کے بعد گلیوں اور بازاروں میں پانی بھر گیا ۔ ڈسپنری روڈ غلہ منڈی میں مکان کی چھت گرنے سے چالیس سالہ طارق ، اڑھائی سالہ بچہ اور اس کی ماہ نورین جاں بحق ہو گئیں اور دیگر گھر کے چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ شریف کالونی میں بیس سالہ لڑکا علی اور پل بازار میں دس سالہ بچی عائشہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ فرید ٹاؤن سکیم نمبر تین ، غلہ منڈی اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں ٹرانسفارمر جل جانے اور تاریں ٹوٹنے سے 15 گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی شہریوں نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔