ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری:
پاکستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔1اگست 2008ء)ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فیصل آباد میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ پنجاب کے اضلاع جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولپور میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے ۔ فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ رشید آباد میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان ،با لائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے جبکہ صوبہ سرحد کے مختلف اضلاع میں ہلکی اور پنجاب کے بیشراضلاع میں تیز بارش ہوگی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وسطی اور جنو بی پنجاب میں موسلا دھاربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ بارش ساہیوال میں138 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کے باعث دریاوٴں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاوٴ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کئی مقامات پر پانی کے بڑے ریلے گذر رہے ہیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




