پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دائر:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22دسمبر۔ 2009ء) سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کے لئے سپریم کورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد نے دائر کی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراض لگایا تھا کہ پرویز مشرف کو آئین کے آرٹیکل دو سو اڑتالیس کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اس لئے درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔ درخواست گزار نے اعتراضات کا جواب دے کر درخواست دوبارہ دائر کی ہے۔ درخواست گزار کا موٴقف ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمے کے اندراج کے لئے سپریم کورٹ ہی بہتر فورم ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




