اگلا صفحہ

"مشرف عدالتی کٹہرے میں" پر مزید كوریج

پرویز مشرف، شوکت عزیز و دیگر افراد کے خلاف 302کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، اویس غنی کا نام نہیں ، طلال بگٹی:
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر ۔2009ء)جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی پولیس نے پرویز مشرف اور شوکت عزیز و دیگر افراد کے خلاف 302کا مقدمہ درج کیا ہے اویس غنی کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں ۔برطانوی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیرہ بگٹی پولیس نے 302 کا مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے سابق گورنر اور صوبہ سرحد کے موجودہ گورنر اویس احمد غنی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی کیونکہ وہ ایک آئینی عہدے پر فائز ہیں اس وجہ سے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ نواب اکبر بگٹی کو چھبیس اگست دو ہزار چھ میں ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقے میں ایک فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا گیا تھا۔ لیکن اس وقت ڈیرہ بگٹی پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا تھا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیرہ بگٹی پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ بلوچ سردار نواب اکبر بگٹی کے قتل کے الزام میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بلوچستان ہائی کورٹ میں نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے دائر کی گئی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان کے توسط سے ڈیرہ بگٹی پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ اکبر بگٹی کے قتل کے الزام میں سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ آفتاب شیرپاوٴ، سابق وزیر اعلٰی بلوچستان میر جام یوسف اور صوبائی وزیر داخلہ نوشیروانی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے صوبے کے سابق گورنر اور صوبہ سرحد کے موجودہ گورنر اویس احمد غنی کے بارے میں عدالت نے کہا کہ چونکہ وہ ایک آئینی عہدے پر فائز ہیں اس وجہ سے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ہے۔جمیل اکبر بگٹی نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ ان کے والد کی لاش ان کے حوالے کی جائے، اس کاڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے اور معلوم کرایا جائے کہ ان کی ہلاکت کیسے ہوئی۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گذار ایک الگ درخواست دائر کریں۔

14/10/2009 17:25:53 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.