اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مشرف عدالتی کٹہرے میں" پر مزید کوریج

پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کی حمایت کریں گے، اے این پی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست ۔2009ء) عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کیلئے قرارداد کی حمایت کرے گی۔ منگل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ موقف ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کیلئے قرارداد پارلیمنٹ میں ضرور پیش کی جانی چاہیے اور قرارداد پیش کرنے کا انحصار بڑی سیاسی جماعتوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا یہ نقطہ نظر ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ماضی کے بھی آمروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کسی ایسے شخص کی حمایت نہیں کرے گی جس نے آئین توڑا۔

12/08/2009 18:14:42 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے