UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مشرف عدالتی کٹہرے میں" پر مزید کوریج

پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان کے مسئلہ کو خراب کیا گیا، اسلم بھوتانی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی ۔2009ء) بلوچستان کے قائمقام گورنر محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان کے مسئلہ کو مزید خراب کیا گیا تاہم موجودہ حکومت صوبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے۔ گزشتہ 8 سال کے دوران بلوچستان اور وفاق کے درمیان خلیج خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں اسلم بھوتانی نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں صوبے کی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر ہونے کے باوجود انہوں نے بلوچستان آپریشن کی مخالفت، نواب اکبر بگٹی کے قتل کی مذمت، لیویز فورس کو پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے بحران کے دوران بھی انہوں نے صدر مشرف کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں موجودہ ٹارگٹ کلنگ، بلوچ عوام کی پہاڑوں سے جدوجہد اور آزادی کے حق میں آوازیں بلند کرنا گزشتہ دور کی تباہ کن پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں 200 چھوٹے ڈیم بنائے گئے ہیں جس سے ملازمتوں کے مواقع اور ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ اب 12 برے ڈیم بنائے جا رہے ہیں جو آئندہ چار سالوں کے دوران مکمل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں پانی کے شعبہ کیلئے 80 ارب روپے مختلف کئے گئے ہیں، لسبیلہ میں ونڈر ڈیم کی تعمیر سے 70 سے 80 ہزار ایکڑ اراضی قابل کاشت ہو سکے گی۔ اس کی فزیبیلٹی سٹڈی مکمل ہو چکی ہے۔ پہلا ڈیم آواران ضلع میں تعمیر کیا جا رہا ہے اس سے 40 سے 50 ہزار ایکڑ اراضی قابل کاشت ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہنگول ڈیم سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم پیدا ہو سکے گی جبکہ پورے صوبے کی گندم کی ضرورت ساڑھے تین لاکھ ٹن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک پائیدار ترقیاتی سرگرمی سے صوبے کے عوام میں مثبت تبدیل آ سکتی ہے اور وہ پہاڑوں کے نیچے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی صوبے کی ترقی پر خلاف توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے روزانہ 500 ٹرک کراچی اور دیگر علاقوں میں سامان لے کر جا رہے ہیں اس سے یہاں پر بڑی اقتصادی سرگرمی ہو رہی ہے ملازمتیں میسر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بلوچستان کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے تاہم یہ منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کا ہے۔

28/07/2009 18:38:06 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.