قومی اسمبلی،مسلم لیگ (ن) کا بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون ۔2010ء)مسلم لیگ (ن) نے وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کی وضاحت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے منگل کے روز بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ کی تقریر سے قبل علامتی واک آؤٹ کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر چوہدری نثار نے اپنی تقریر میں الزام لگایا تھا کہ بابراعوان وکلاء میں جو رقوم تقسیم کررہے ہیں وہ غیر قانونی ہے اس پر وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ انہوں نے جو فنڈز تقسیم کئے وہ رولز کے مطابق ہیں اور جو جہاز کا استعمال کیا رولز کے مطابق ہے کیونکہ پہلے بھی کچھ لوگ یہ سہولت استعمال کرتے رہے ہیں اس پر چوہدری نثار نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پر وضاحت کریں بصورت دیگر وہ اجلاس سے واک آؤٹ کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر خزانہ اپنی تقریر میں یہ وضاحت کردیں گے جس پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کردیا جس کے بعد سید خورشید شاہ دیگر اراکین کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی قیادت سے مذاکرات کے لئے ان کے پیچھے گئے اور انہیں منا کر واپس لے آئے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




