اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"این آر او" پر مزید کوریج

این آر او کے خاتمے پر مقدمات خودبخود ری اوپن نہیں ہوں گے،قائم مقام اٹارنی جنرل:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر۔2009ء)قائم مقام اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا ہے کہ اٹھائس نومبر کو این آر او کے غیر موثر ہونے کے بعد ختم کئے گئے مقدمات خود بخود ری اوپن نہیں ہوں گے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا غلط ہے کہ این آر او ختم ہوتے ہی تمام مقدمات کھل جائیں گے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے این آر او کو ابتداء سے ہی غیر موثر قرار دئے جانے کی صورت میں مقدمات کی دوبارہ سماعت ہوسکے گی ۔قانونی اصول کے تحت جن مقدمات کا فیصلہ ہو چکا ہے ان کی دوبارہ سماعت از خود نہیں ہو سکتی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے این آر او مقدمات سے متعلق تاحال کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

24/11/2009 21:03:06 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے