این آراو،مقدمات ری اوپن نہیں ہوسکتے،ایڈیشنل پراسیکیوٹرقومی احتساب بیوروعبدالبصیرقریشی:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2009ء) قومی احتساب بیورو کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالبصیر قریشی نے کہا ہے کہ این آر او کے تحت ختم ہونے والے مقدمات اٹھائیس نومبر کے بعد بحال نہیں ہو سکتے۔اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام مقدمات میاں نواز شریف کے دور حکومت میں سیف الرحمان نے بنوائے تھے جو این آر او کے تحت ختم کئے گئے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




