اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"این آر او" پر مزید کوریج

صدر زرداری نے این آر او پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2009ء)صدر آصف زرداری نے این آر او پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کی سربراہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور بابر ڈاکٹر بابر اعوان ہوں گے جبکہ اس میں نذر گوندل ، نبیل گبول سمیت صدر کے قریبی وزراء شامل ہوں گے ۔ایوان صدر کے قریبی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ صدر نے لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ این آر او سیاسی انتقام کے خاتمے کیلئے لایا گیا تھا ،سیاسی ہم آہنگی بھی اسی صورت قائم ہوسکتی ہے جب پارٹی لیڈر اور ارکان اسمبلی این آراو سے متعلق حکومتی پالیسی کا بھرپور دفاع کریں


31/10/2009 20:52:05 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے