UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"این آر او" پر مزید کوریج

این آر او کے معاملے پر عدالت میں جانے سمیت تمام آپشن موجود ہیں ، چوہدری نثار ۔ اپ ڈیٹ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر ۔2009ء) قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اکثریت کے بل بوتے پر اسمبلی چلانے سے حکومت محفوظ نہیں ہوگی۔ نواز شریف ملکی مفاد کا سودا کر کے باہر نہیں گئے۔ (ن)لیگ پیچھے ہٹ جائے تو حکومت گر جائیگی۔ مولانا فضل الرحمن حرام کو حلال قرار دینے کیلئے پینترے بدلنے کے ماہر ہیں۔ این آر او کے معاملے پر عدالت میں جانے سمیت تمام آپشن موجود ہیں اگر آصف ز رداری قومی صدر بنیں اور وعدوں کی پاسداری کی عادت ڈال لیں تو ملاقات کر نے کیلئے تیار ہوں ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ ن این آاو کی بھرپور مزاحمت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لئے انہیں کسی کو کندھا دینے کی ضرورت نہیں اور اگر مسلم لیگ نون ذرا سا بھی پیچھے ہٹ جائے تو حکومت گرجائے گی۔ سپیکر کی یقین دہانی کے باوجود این آر او پر شق وار رائے شماری کرائی جا رہی ہے اس لئے احتجاجاً اسپیکر کو لکھا جانے والا خط واپس لے رہے ہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ این آر کے ذریعے کریمنل مقدمات بھی ختم کئے گئے حکمران اگر این آر او پر ایوان کو میدان کارزار بنانا چاہتے ہیں تو گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی۔ چودھری نثار نے کہا کہ حکومت این آر پر پرویز مشرف کی طرح اسمبلی کو استعمال کرنا چاہتی ہے لیکن اس بدنام زمانہ اور کالے قانون کے خلاف جو پارلیمنٹ پر دھبہ ہے بھرپور مزاحمت کی جائے گی،اس قانون کے تحت بدعنوانی کے علاوہ اغوا اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات بھی بیک جنبش قلم معاف کر دئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت شاید اس کو اکثریت کی وجہ سے پاس تو کرا لے لیکن یہ ان کے لیے کالک ہو گی۔انہوں نے کہا کہ این آر او کے تحت کروڑوں اربوں روپے معاف کراتے وقت شرم نہیں آئی تو اب فائدہ اٹھانے والوں کے نام قائمہ کمیٹی میں پیش کرتے کیوں شرم آ رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ این ر او سے استفادہ کرنے والوں نے نام پارلیمنٹ میں پیش کئے جائیں۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ اکثریت کے بل بوتے پر اسمبلی چلانے سے حکومت محفوظ نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکا کے خلاف نفرت کی ایک وجہ این آر او ہے۔ چوہدری نثار نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے کیا توقع کی جا سکتی ہے آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو نواز دیا ہے حرام کو حلال قرار دینے کیلئے پینترے بدلنے کے ماہر ہیں۔چودھری نثار نے کہا کہ مولانا کل مشرف کے حرام کو حلال قرار دینے کے فتوے دیتے تھے اور آج زرداری انہیں ایوان صدر بلا کر کچھ خدمت کر دیتے ہیں تو ان کے حرام کو حلال قرار دینے کے فتوے دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن مائنس ون فارمولے پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ بنے گی۔ حکومت میں اگر جمہوری انداز سے تبدیلی آئے تو ٹھیک ہے لیکن غیر جمہوری انداز میں تبدیلی کے لئے کسی کو کندھا فراہم نہیں کریں گے۔چودھری نثار نے کہا کہ اگر آصف ز رداری قومی صدر بنیں اور وعدوں کی پاسداری کی عادت ڈال لیں تو وہ ان سے ملاقات کر لیں گے۔

30/10/2009 18:42:17 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.