"سوات ، دیر ، بونیر میں طالبان کیخلاف وجی آپریشن" پر مزید كوریج
سوات ،خیبرایجنسی آپریشن کے دوران 2کمانڈر ہلاک:
مینگورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29دسمبر2009ء) سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت دس شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ ایک شدت پسند کمانڈر ہلاک بھی ہوگیاہے۔دوسری جانب سوات کے علاقے چار باغ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اہم شدت پسند کمانڈر صدیق عرف ابوذر ہلاک ہو گیا۔ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے یوسف تالاب میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ تحصیل باڑہ کے علاقہ کمر خیل میں شدت پسندوں نے ٹیلی فون ایکسچینج کو بم سے اڑادیا ہے۔ دوسری جانب سوات کے علاقے چار باغ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اہم شدت پسند کمانڈر صدیق عرف ابوذر ہلاک ہوگیاہے۔سیکورٹی فورسز نے دوشدت پسندوں کو گرفتاربھی کیاہے۔ابوذر کا شمار مولانا فضل اللہ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ شدت پسند کمانڈر ابوذر سیکورٹی فورسز اور ایف سی اہلکاروں پرحملوں اور قتل میں بھی ملوث تھا۔