سوات، سکیورٹی فورسزکی کارروائی، شدت پسند کمانڈر شیر عالم ہلاک:
مینگورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26جنوری2010ء) سوات کی تحصیل بحرین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں شدت پسند کمانڈر شیرعالم مارا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو بحرین میں اہم شدت پسند کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک پہاڑی علاقے پر چھاپہ مارا اور فائرنگ کے تبادلے میں شدت پسند کمانڈر شیر عالم ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




