"سوات ، دیر ، بونیر میں طالبان کیخلاف وجی آپریشن" پر مزید كوریج
جنوبی وزیرستان، سوات اور مالاکنڈ میں شدت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن، سولہ شدت پسند ہلاک، چھ گرفتار، دو اہلکار شہید:
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19جنوری۔ 2010ء) جنوبی وزیرستان، سوات اور مالاکنڈ میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ شدت پسند مارے گئے اورچھ گرفتار کرلئے گئے جبکہ دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق آپریشن راہ نجات کے دوران جنڈولہ سیکٹر میں جناتا کے قریب سرچ آپریشن میں تین بارودی سرنگیں تلف کردی گئیں جبکہ ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ، وچہ بی بی میں سرچ آپریشن کے دوران دس شدت پسند مارے گئے اور پانچ گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان کے مطابق سوات اور مالاکنڈ میں جاری آپریشن راہ راست میں چھ شدت پسند مارے گئے ایک گرفتار جبکہ چار نے ہتھیار ڈال دیئے ، ترجمان کے مطابق متاثرین وزیرستان میں تیس ہزار سینتیس کیش کارڈز تقسیم کردیئے گئے ۔