سوات، سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران چار شدت پسند ہلاک:
سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔18جنوری2010ء)سوات کی تحصیل چار باغ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ اشاربند کی پہاڑی میں کچھ مسلح شدت پسند موجود ہیں جس پر سیکورٹی فورسز نے پہاڑی کا محاصرہ کر لیا۔ فورسز کو دیکھ کر شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی میں چاروں شدت پسند ہلاک ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے گئے۔ جھڑپ میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فضل اللہ گروپ سے تھا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




