آپریشن راہ نجات شدت پسندوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے دو گرفتار:
وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16جنوری۔ 2010ء) جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن راہ نجات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدت پسندوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے جبکہ دو شدت پسند گرفتار کر لئے گئے۔مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق جنڈولہ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حسن خیل اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو شدت پسندوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گولہ و بارود قبضے میں لے لیا گیا ، رزمک سیکٹر کے علاقے پاش زیارت میں شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ادھر سوات اور مالاکنڈ میں چھ شدت پسند گرفتار کرلئے گئے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




