سوات، خیبر ایجسنی، 3 شدت پسند ہلاک، 3 اہم کمانڈروں سمیت 10 افراد گرفتار:
سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری2010ء) سوات کی تحصیل بری کوٹ کے علاقے بنجیر میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند مارے گئے ہیں،سیکیورٹی فورسز نے مینگورہ اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوان بنجیر میں گشت کر رہے تھے کہ شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جوابی کارروائی میں تین شدت پسند مارے گئے،جن کے قبضے سے اسلحہ اور وائر لیس سیٹ برآمد کر لئے گئے، دوسری جانب آج ٴصبح سے سیکیورٹی فورسز نے مینگورہ کے نواحی ضلع حاجی بابا، شریف آباد ، خواجہ آباد ، رنگ محلہ اور نواحی علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذکرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ان علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں سے متعدد شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا ہے، دوسری جانب سوات کے مختلف علاقوں میں سیکیوڑتی فورسز کی جانب سے ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے جاری ہیں۔ تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں پاک فوج نے پچاس اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے خبیر ایجینسی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین اہم کمانڈروں سمیت دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے،کالعدم تحریک طالبان نےلکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل خودکش حملے میں لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بم دھماکہ ہوا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، خیبر ایجنسی سے گزرنے والے قافلے کے نزدیک ریمورٹ کنٹرول بنم نصب کیا تھا،تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




