سوات: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی،3شدت پسند ہلاک،اسلحہ برآمد:
مینگورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔07اپریل 2010ء) سوات میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے،شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود ملا ہے ۔ذرائع کے مطابق تینوں شدت پسند سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے، مٹہ میں مارے جانے والے دو شدت پسند خستہ محمد اور بخت زادہ سوات میں معصوم شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ ایک شدت پسند سربلند مدین میں جھڑپ میں مارا گیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




