"سوات ، دیر ، بونیر میں طالبان کیخلاف وجی آپریشن" پر مزید كوریج
آپریشن راہ راست، مزید 17 شدت پسند ہلاک، 13 گرفتار:
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اکتوبر ۔2009ء) سوات اور مالاکنڈ میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں جھڑپوں میں سترہ شدت پسند مارے گئے، ساتھ نے ہتھیار ڈال دیئے جبکہ تیرہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق تلی گرام ، بنجوٹ ، منگلتان اور سیر میں بارہ جبکہ کسونہ میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق ڈھری میں سات شدت پسند وں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا جبکہ گوراتی ، گرائی کلے اور اردگرد کے علاقوں سے پانچ اور باز ڈیرا اور پلائی سے آٹھ شدت پسند گرفتار کرلئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق شدت پسندوں نے وزیرستان میں رزمک کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں میں 3لاکھ 10ہزار 22کیش کارڈز تقسیم کردیئے گئے ہیں۔